پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے ذریعے دارلاصلاح میں تبدیل کیا جا رہا ہے‘زوار حسین وڑائچ

خواتین قیدیوں کے لیے بھی جیلوں میں سلائی سنٹرز اور دوسرے دستکاری سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات

بدھ 24 اپریل 2019 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے ذریعے دارلاصلاح میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ زوار حسین وڑائچ نے ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بنیادی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیمات پر روزانہ ایک گھنٹے کا لیکچر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو مختلف ٹریڈزکی تربیت فراہم کرکے ہنر مند بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ جب جیل سے رہائی پائیں تو اپنے لیے ایک بات عزت روزگار کا انتظام کر سکیں۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ خواتین قیدیوں کے لیے جیلوں میں سلائی سنٹرز اور دوسرے دستکاری سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ معاشرے میںاپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں