پانچ سال سے کم عمرایک کروڑبانوے لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

حملہ آوروں کی تمام ترسازشوں کوناکام بناکرانسدادپولیو مہم کوجاری رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوسلام پیش کرتے ہیں م*اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلا کر انسدادپولیومہم کوکامیاب بنائیں: صوبائی وزیر صحت

جمعرات 25 اپریل 2019 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ بھرمیں جاری انسدادپولیومہم کے حوالہ سے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمرایک کروڑبانوے لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے ہیں۔انسداد پولیومہم کے دوران اڑتالیس ہزارسے زائدٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدف پوراکرنے کیلئے کیچ اپ پلان کے تحت پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا انسداد پولیومہم کے دوران بین الاقوامی معیارکی ویکسین استعمال کی گئی۔حملہ آوروں کی تمام ترسازشوں کوناکام بناکرانسدادپولیو مہم کوجاری رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانے میں والدین کاکردارانتہائی اہم ہے۔ والدین اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکرانسدادپولیومہم کوکامیاب بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں