ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے لاہور کے 08 ماڈل تھانوں میں26 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم تقسیم

پیر 20 مئی 2019 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے لاہور کے 08 ماڈل تھانوں میں26 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم تقسیم کی۔ایس ایس پی آپریشز لاہور اسماعیل الرحمن کھاڑک، ایس پی سٹی غضنفر علی شاہ،ایس پی کینٹ عبداللہ لک اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تھانہ نیو انارکلی کو مجموعی طور پر 309388 روپے رقم کیش دی گئی۔

تھانہ راوی روڈ کو 425824 روپے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈیفنس اے کو 304920 روپے رقم کیش دی گئی۔تھانہ شاہدرہ کو 315785،ٹبی سٹی 318252،مستی گیٹ302553،غازی آباد کو 317534 اور تھانہ شمالی چھاونی کو 321512 روپے کی رقم کیش تقسیم کی گئی۔ یاد رہے کہ یہ رقم ان تھانوں کو سٹیشنری، انٹرٹینمنٹ، واش رومز اور دیگرمتفرق ہیڈز میں گذشتہ 06 ماہ کے بقایاجات کی مد میں ادا کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تھانوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں