حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم

پیر 17 جون 2019 14:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پہلی بار سرکاری سہولتوں سے محروم ہوئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا، محل میں بیٹھ کر اور تیتر بٹیر کھاکر عوام کی ہمدردی کیسے کی جاسکتی ہے، انکوائری کمیشن کا درد رائیونڈ ملاقات میں کروٹیں لیتا نظر آیا، انکوائری کمیشن تمام وزارتوں میں ماضی میں کی گئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاسی قیادت آئیڈیل ماحول میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ڈوبتی کشتی کے مسافروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ان کا احتساب ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، کرپشن مافیا کی وکٹیں اڑائیں گے، ان کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے،کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے گا ۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کا م کررہی ہے۔؂

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں