پاکستان ریلوے کا یکم جولائی سے پسنجر /انٹر سٹی پسنجرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

منگل 25 جون 2019 23:03

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان ریلوے نے یکم جولائی 2019 سے پسنجر /انٹر سٹی پسنجرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اضافہ روڈ اور ائیر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو سٹڈی کرنے کے بعد ریشنلائزطریقے سے کیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کرایوں میں اضافے کا یہ فیصلہ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر کیاگیاہے کیونکہ اس سے آنے والے مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

یکم جولائی سے تمام پسنجر /انٹر سٹی پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میںکم سے کم 2 فیصد سے لے کر 8.5 فیصدتک اضافہ کیا گیاہے۔ جبکہ 50 کلومیٹر تک کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے۔تاہم کسی بھی ٹرین کے اکانومی کلاس کے کرایے میں 100 روپے سے کم اضافہ کیاگیاہے جبکہ تمام اسپیشل ٹرینوں کے کرایے قراقرم ایکسپریس کے کرایے کے برابر رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے کرایے 14 اور 21 اگست سے تیزگام کے کرایے کے برابر ہوں گے۔جبکہ سیلون کے کرایوں میں بھی 8فیصد اضافہ کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ تمام ریل کارز اور قراقرم ایکسپریس کے اے سی پارلر، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں پائی جانے والی بے قاعدگی کو مسافروں اور پاکستان ریلوے کے مفاد میں درست کیاگیاہے۔پاکستان ریلویز نے پچھلے 9 مہینوں میں 34 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جس سے 60 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں