لاہور، 8 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

بدھ 17 جولائی 2019 17:38

لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے 8پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب طارق عظیم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن VIII، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن VIII،انویسٹی گیشن برانچ پنجاب حامد حسین باجوہ کو پی ایچ پی پنجاب، ڈی ایس پی لیگل ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب علاؤ الدین کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن V، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ڈی ایس پی انوسٹی گیشن V-،انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ندیم صدیق کو پی ایچ پی پنجاب، ڈی ایس پی پی ایچ پی لاہور طاہر اقبال وڑائچ کو ٹریفک پنجاب، ڈی ایس پی بٹالین 3 پی سی ملتان محمد ابراہیم دریشک کو ٹریفک پنجاب، ڈی ایس پی بلڈنگ آپریشنلائزیشن پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز لاہور نویدہ حمید کو پی سی فاروق آباد، ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن I لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں