ملکی دولت لو ٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہو گا‘ایم شاہ زید خان

جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تحر یک انصا ف کے سینئر مرکز ی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کرنے والوں اور ملکی دولت لو ٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کو پوری قوم کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ، خاقان عباسی بار بار نیب کو پکاررہے تھے ان کی سنی گئی ہے ، احتسابی عمل کے لیے نیب کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے،جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اس کو حساب دینا ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی اگلی نسل کا خیال تھاکہ و ہ لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر سیاست میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے ان دنوں کواپنی موروثی سیاست کوآگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، مریم نواز نے جھوٹ کی بنیادوں پر اپنی سیاست کی بلند عمارت کھڑی کرنے کی کوشش کی جوزمین بوس ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاست کو خود اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں