لاہور، رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کو گولی مار نے کے بعد خود کو گولی مارنے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 23 جولائی 2019 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) باغبانپورہ میں رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کو گولی مار نے کے بعد خود کو گولی مارنے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پولیس نے زخمی ہونے والی لڑکی کنول کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔جس کے مطابق نعیم گھر میں داخل ہوا اور کنول پر فائرنگ کر دی اور بعد میں خود کشی کی نیت سے خود کو بھی گولی مار لی۔ والدہ کے مطابق نعیم کنول سے شادی کرنا چاہتا تھا اور انکار پر گولیاں ماردیں ۔ لڑکی کو زخمی کرنے والا نعیم گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ کنول کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں