چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ملک اسد علی کھوکھر (کل) شجر کاری مہم کے تحت سرکاری اراضی پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیں گے

ہفتہ 17 اگست 2019 17:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ملک اسد علی کھوکھر آج بروز اتوار موضع خود پور گاؤں نزد باٹا فیکٹری ملتان روڈ پر جا ری شجرکاری مہم کے سلسلے میں سرکاری اراضی پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی پاکستان کو گرین بنانے کے عزم پر شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائیں گے۔

(جاری ہے)

شجرکاری تقریب کے حوالے سے کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے شجرکاری کے حوالے سے اپنی نگرانی میں انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

شجر کاری تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر، پی پی 171 پی ٹی آئی کے راہنما ملک مبشر علی گوگا،پاکستان امن کمیٹی ہم آہنگی تحصیل رائے ونڈ کے چیئرمین سعیدالحسن بھٹی، سینئر وائس چیئرمین قدیر علی بھٹی و دیگر بھی موجود ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں