جوڑے پل سے لا پتہ ہونے والے 30سالہ شخص کی برکی سے تشدد شدہ لاش برآمد

ہفتہ 17 اگست 2019 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوڑے پل سے لا پتہ ہونے والے 30سالہ شخص کی برکی سے تشدد شدہ لاش برآمد ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق وسیم خان چند روزقبل لا پتہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برکی کے مقام سے ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت وسیم خان کے نام ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ فرانزک ماہرین اور پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں