پنجاب بھرمیں870ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق991زخمی ہوئے

پیر 19 اگست 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں870روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 646افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔345معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 420ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور20مسافر426اور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ189ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 86حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان57حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل996متاثرین میں782مرد اور214خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں200افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 535افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ261زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں731موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،88موٹر کاریں،32وین13مسافربسیں،17ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں