کوٹ لکھپت کے علاقہ سے میاں بیوی کی پھندا لگی لاشیں برآمد

پولیس نے فرانزک ماہرین کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مردہ خانے منتقل کردیں

جمعرات 22 اگست 2019 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) کوٹ لکھپت کے علاقہ سے میاں اوربیوی کی پھندا لگی لاشیں برآمدہوئی ہیں ،پولیس نے فرانزک ماہرین کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت میںکرائے کے مکان میں رہائش پذیر میاں بیوی بشیر اور ساجدہ کی پھندالگی لاشوںکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کو بھی طلب کرلیا اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق بظاہر یہ خود کشی کاواقعہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔پولیس نے مالک مکان سمیت دیگر سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں