صحت مندو ترقی پسند معاشرے کے قیام کیلئے مثبت رویے اپنانے کی ضرورت ہے،آشفہ ریاض

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ ہمیں صحت مند اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے صبرو استقامت جیسے مثبت رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر ایتمام تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان سازی کا بہترین ذریعہ ہے، دوسروں کی اختلاف رائے کااحترام کرنے والے لوگ مضبوط کردار کے حامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی کی قطعی اجازت نہیں، موجودہ حکومت معاشرتی مسائل کے حل کے لیے گراس روٹ لیول پر اقدامات کررہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی اور لینڈ مافیا کے خلاف عملی طور پربڑ ے آپریشنز کیے جارہے ہیں جس کے دوررس مثبت اثرات حاصل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں