24گھنٹے میں اشیا ئے ضروریہ کے نرخوں کا ازسر نو تعین کر کے سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جائے‘ چیف سیکرٹری

گراںفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ یوسف نسیم کھوکھر

ہفتہ 24 اگست 2019 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے دو گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں اشیا ئے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ24گھنٹے میں اشیا ئے ضروریہ کے نرخوں کا ازسر نو تعین کر کے سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ گراںفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،مارکیٹ کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے۔

(جاری ہے)

اشیائے خورونوش با لخصوص آٹا، چینی، گھی اور روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے لاہور،راولپنڈی اورساہیوال میں روٹی اور چینی کی قیمتوں کو ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ انکے معیار، طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کی خود نگرانی کریں۔ اجلاس میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول اکرم چوہدری، سیکرٹری لائیو سٹاک، اطلاعات، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ڈویژنل کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں