دوروزہ تحریک آزادی پر مبنی ڈرامہ ’’اسیر آزادی‘‘ بھر پور عوامی پذیرائی کے بعد اختتام پذیر

اتوار 15 ستمبر 2019 15:10

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام دوروزہ تحریک آزادی پر مبنی ڈرامہ ’’اسیر آزادی‘‘ بھر پور عوامی پذیرائی کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ڈرامہ تحریک آزادی کشمیر،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اورحصول آزادی کے عزم کی اعلی داستان تھی۔ڈرامے کے دونوں روز عوام کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے الحمرا آئی جنہوں نے اس کاوش کو بے حد پسند کیا،فنکاروں کی لاجواب اداکاری دیکھ کر حا ضرین آبیدہ ہوتے اورفنکاروں کو داد دیتے رہے، جس خوبصورتی سے حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا وہ اپنی مثال ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے ذریعے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کر رہی ہے، ڈرامہ ’’اسیرآزادی‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

(جاری ہے)

آئندہ بھی لاہور آرٹس کونسل الحمرا کشمیریوں کی آواز بنے کے لئے عوام کے لئے اعلی پروگرام پیش کرتی رہے گی۔ڈرامہ ’’اسیر آزادی‘‘ دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔

ڈرامے کے دوران حاضرین ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، کشمیری کیا چاہتے آزادی‘‘، کے نعرے لگاتے رہے۔عوام نے ڈرامہ کو کشمیر کے اصل حالات کا عکاس قرار دیا اور لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی انتظامیہ کو اس کامیاب پیش کش پر مبارکباد دی۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا آئندہ بھی عوام کی دل چسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں