پی ٹی آئی حکومتی وزیر مکمل طورپر بو کھلاہٹ کا شکارہو چکے ہیں‘ سلیم ر ضا

مسلم لیگ (ن) کے منصو بو ں پر پی ٹی آئی اپنی تختیاں لگا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی‘ رہنما (ن)لیگ

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ خو د کو ماہر ڈاکٹر کہنے والی یا سمین را شد اگر ڈ ینگی وا ئر س پر قا بو نہیں پا سکتی تو اپنی نا کامی کااعتراف کر تے ہو ئے مستعفی ہو جا ئے،مسلم لیگ (ن) کے منصو بو ں پر پی ٹی آ ئی اپنی تختیاں لگا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، حکومتی وزیر مکمل طور پر بو کھلاہٹ کا شکارہو چکے ہیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے احتجاجی کیمپ میں پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر یا سمین راشد کا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ڈ ینگی وا ئر س پر کنٹرو ل کااعتراف اس با ت کی ثبو ت ہے کہ مسلم لیگ ن کی تر جیح غر یب آ دمی کی صحت تھا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی خواجہ فیملی سے ڈینگی وائر س پر قا بو پانے کیلئے مدد مانگنے کے سا تھ نوازشریف سے مدد لیں نواز شریف ملک کو اپنے پا ئو ں پر کھڑا کردے گا۔

انہو ں نے کہاکہ یاسمین راشد کے بیان سے واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت و فا ق کی طرح پنجاب میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔وزیرو ں اور مشیروں کی بارات صر ف عمران خان کی خو شامد کر نے میں ٹا ئم گزار رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ عمران خان ملک میں اپنی شہنشاہت چا ہتے ہیں میں نہ مانو ں کی ر ٹ پر عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر ذ لت کا سامنا کررہی ہے ۔عوام پی ٹی آئی حکومت سے تنگ آ چکے ہیںعوام پی ٹی آئی حکومت کا خا تمہ چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں