ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی براہِ راست محکمہ پولیس کے افسران تک رسائی یقینی بنانا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پرشہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنزکو آگاہ کیا،انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے،ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پرکہا کہ کھلی کچہری میں زیادہ تر مسائل لین دین اور جائیداد کے تنازعات کے معاملات پر مبنی تھے تاہم سائلین کی دادرسی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی براہِ راست محکمہ پولیس کے افسران تک رسائی یقینی بنانا ہے تاکہ شہری زیادہ پرُاعتماد انداز میں مسائل کے حل کیلئے رجوع کرسکیں،اشفاق خان نے کہا کہ پولیس سٹیشنز میں تمام ایس ایچ اوز 04 تا06 بجے شام اپنے دفاتر میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہری بلا جھجک اپنے مسائل کی شنوائی کیلئے براہِ راست میرے دفتر تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں