ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکی این ای او سی کے وفد سے ملاقات

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے این ای او سی کے وفد سے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر بیمفا، ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر فیصل شامل تھے ۔ملاقات میں انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی، کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔مرکزی و صوبائی سطح کے ممبران نے پولیو مہم کے بارے میں اپنا فیڈ بیک دیا۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بھی پولیو مہم کی کوالٹی اور مسائل کے بارے میں وفد کے اراکین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہیلتھ اتھارٹی کے باعث افسران کے کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔ٹریننگ، کمیونیکیشن کے طریقہ کار اور ہیومن ریسورس جیسے مسائل کے بارے میں ڈی سی لاہور نے آگاہ کیا۔لاگ بکس مکمل نہ ہونے پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ڈی او ہیلتھ کی سرزنش کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کو تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی مدد سے ڈی ڈی او ہیلتھ سے لاگ بکس مکمل کروانے کی ہدایت کی۔مائیکرو پلان مکمل نہ ہونے پر ڈبلیو ایچ او کے کام پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں