لاہور،ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:00

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن عمران احمدملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث85ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر کے 01 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی05 پسٹلزاور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی07 کلو500گرام چرس، 151 گرام ہیروئن اور46 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ ، پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اورلائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں