لاہور،ضلعی افسران کے ڈینگی سرویلنس چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کے دورے

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ڈینگی سرویلنس چیک کرنے کیلئے یو سی109 نشتر بلاک علامہ اقبال زون کا دورہ کیا ،اے سی کینٹ عفت خان نے بھی عسکری2 میں ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ کیلئے دورہ کیااورڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا ، اسی طرح اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے بھی یو سی78کا ڈینگی کے انتظامات کو چیک کرنے کیلئے دورہ کیا،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے آواری ایکسپریس بلڈنگ مین بلیوارڈ میں ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے دورہ کیا اورملٹی پل لاروا برآمدہونے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،انہوں نے کہا کہ گزشہ ہفتہ انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو بھی گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں