پنجاب حکومت کا حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک پر19اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں عرس مبارک کی مناسبت سے 19اکتوبر بروزہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اور ضلعی حکومت کے ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی اور سرکاری محکمے کھلے رہیں گے۔حضرت داتا گنج کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 18اکتوبر کو رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل کے افتتاح سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں