آزادی مارچ کرانے والے جیلو ں سے آزادی چاہتی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی ’’ آزادی مار چ ‘‘ڈرامے بازی فلا پ ہوجائے گی‘رہنماتحریک انصاف

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کو آزادی مارچ کرانے والے جیلو ں سے آزادی چاہتی ہے، حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی ’’ آزادی مار چ ‘‘ڈرامے بازی فلا پ ہوجائے گی، اپوز یش کے پی ٹی آئی حکومت کیخلا ف کو ئی بھی اوچھے ہتھکنڈے کسی صور ت کامیا ب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کی فلم ر یلیز ہو نے سے قبل ہی فلا پ ہو چکی ہے،آزادی مارچ احتجاج کرنے کے خو اہش مند وں کو سوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ، ساری اپوز یشن اکٹھی ہو کر سڑکو ں پر آ جائے تو بھی نہ انہیں جیلو ں سے رہا ئی ملے گی اور نہ ہی ان کی دھمکیو ں سے حکومت استعفیٰ دے گی،ملک کو بحرانو ں میں چھو ڑ کرجانے والے ملک میں مزید بحران پیدا کرنے کی ساز ش کررہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہو گی،انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی سے ملک اندھیرو ں سے نکل کر رو شی کی طر ف آ نا شروع ہو چکا ہے سا بق حکمرانو ں نے اپنی عیا شی کیلئے بیرو ن ملک سے جو قر ضے لیے تھے وہ قر ضے پی ٹی آئی حکومت اتار رہی ہے، ملک میں مو جو د مہنگائی کے ذمہ دار براہ راست سابق حکمران ہیں جنہو ں نے تمام محکمو ں کے تر قیاتی فنڈز صر ف سڑکیں اور پل بنانے میں صر ف کیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں