لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوندکے ساتھ جانی کی اجازت دیدی

عدالت سے نکلتے ہی لڑکی کے گھروالوں نے احاطہ عدالت میں لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:56

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوندکے ساتھ جانیکی اجازت دیدی، عدالت سے نکلتے ہی لڑکی کے گھروالوں نے احاطہ عدالت میں لڑکی پروحشیانہ تشدد کر ڈالا، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی مہوش نامی لڑکی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے شوہر پرویز کے حق میں بیان دیاتو عدالت نے میاں بیوی کو جانے کی اجازت دے دی، عدالت سے نکلتے ہی لڑکی کے گھر والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کی والدہ، والداوربھائیوں نے مہوش کو احاطہ عدالت میں تھپڑوں، مکوں سے تشددکا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کرتے رہے، وکلاء اور سائلین خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے، نہتی لڑکی بے بسی سے چیختی چلاتی اپنوں کے ہاتھوں مار کھاتی رہی، واقعہ کا علم ہونے پر عدالتی سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو بچایا، پولیس نے اسکے گھر والوں کو ہنگامہ آرائی کرنے پر حراست میں لے کرتھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں