سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سز ا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور کی سائبر کرائم کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے جرم میں بہاولنگر کے شہری کو 5سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سز ا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سکنہ 16 مراد والا بہاولنگر کے رہائشی ساجد علی کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی مقدس ہستی کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف بطور ثبوت تکنیکی تجزیاتی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ملزم کے خلاف 12گواہان بھی پیش ہوئے ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ساجد علی کو 5سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزکا حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں