’’ کامیا ب نو جوان پرو گرام‘‘ نئی نسل کیلئے تحفہ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک سے بے روز گاری کے خا تمے کیلئے حکومت کا ’’ کامیا ب نو جوان پرو گرام‘‘ انتہا ئی مفید ثا بت ہو گا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:47

’’ کامیا ب نو جوان پرو گرام‘‘ نئی نسل کیلئے تحفہ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ’’ کامیا ب نو جوان پرو گرام‘‘ نئی نسل کیلئے تحفہ ہے ،ملک سے بے روز گاری کے خا تمے کیلئے حکومت کا ’’ کامیا ب نو جوان پرو گرام‘‘ انتہا ئی مفید ثا بت ہو گا، تاجر وں کے رو پ میں چھپے چند لیگی شر پسند تا جر برادری کو حکومت کیخلا ف اکسا رہے ہیں۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت عوا م کو ریلیف دینے کیلئے مختلف اقداما ت کررہی ہے ملک کو اپنے پا ئو ں پر کھڑے کرنے کیلئے ٹیکس کی ادا ئیگی انتہا ئی ضروری ہے ٹیکس چور ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کیلئے او چھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اپوز یشن پانچ سا ل انتظارکرے حکومت کیخلا ف سڑکو ں پرآ نے سے مسئلے حل نہیں ہو تے مذاکرات کا راستہ اپنانے سے ہی مسا ئل حل ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

تر قی کے سفر کو روکنے کیلئے اپوز یشن کی کو ئی چا ل کامیا ب نہیں ہو گی ، مو لانا فضل الرحمن کی احتجاجی د ھمکی کامیا ب نہیں ہو سکتی، پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ مو لانا فضل الرحمن کے کند ھے استعما ل کر کے اپنے کیسو ں میں ریلیف چاہتے ہیں ساری اپوز یشن بھی اکٹھی ہو جائے نہ ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں