مصنف محمد ضیغم الرحمن کی ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات‘اپنی نئی کتاب پیش کی

علم و ادب کا حصول ہی انسان کی ترقی کا ذریعہ ہے‘عدنان ارشد اولکھ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے مقامی مصنف محمد ضیغم الرحمن کی ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی‘ اس موقع پر محمد ضیغم الرحمن نے اپنی تصنیف ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو پیش کی ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر کہا ہے کہ علم و ادب کا حصول ہی انسان کی ترقی کا ذریعہ ہے‘ ہم علم وفنون کے ذریعے ہی اپنی قوم کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو علوم وفنون اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کا رہائے انجام دینے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں