26نومبر تک جاری کئے جانے والے تمام ایگزمشن لیٹر ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی قرعہ اندازی میں شامل کئے جائیں: ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت

منگل 22 اکتوبر 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ 26نومبر تک ایل ڈی اے سے جاری کئے جانے والے تمام ایگزمشن لیٹر ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی قرعہ اندازی میں شامل کئے جائیں۔ ایل ڈی اے سٹی پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔

انہیں ہدایت کی گئی کہ باقی ماندہ اراضی کا قبضہ اور انتقال جلد از جلد ایل ڈی اے کے حق میں کروایاجائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکیم کے لئے درکار باقی 15سو کنال اراضی کی لازمی ایکوزیشن کے لئے سیکشن چار کا نفاذ کیاجا چکا ہے۔ مقامی مالکان اراضی سکیم کے لئے براہ راست اپنی ملکیتی زمین دینے کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے عوض انہیں31فیصد پلاٹ دیئے جائیں گے۔

تاہم عنقریب سیکشن پانچ کے نفاذ کے بعد اراضی مالکان صرف اپنی اراضی کا معاوضہ وصول کر سکیں گے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فہد انیس ‘منصوبے کے متعلقہ دیگر افسران اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزپاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرزکے طاہرجاوید‘الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید اور منیجر ظفر محمود چشتی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں