مریم نواز نے سروسز اسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 02:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) مریم نواز نے سروسز اسپتال میں اپنے بیمار والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی ۔ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل حکام ہسپتال لے کر آئے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو ڈاکٹروں کی طرف سے نواز شریف کوطبی امداد فراہم کرنے اور ان کی صحت کی حالت کے بارے میں بریف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیںاسی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں مریم نواز کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ۔قبل ازیں ، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ، والدہ بیگم شمیم اختر اور خاندان کے دیگر افراد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں