محکمہ اوقاف کی اراضی پرناجائزقبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے گی، اوقاف پنجاب کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو نا جائز قابضین سے واگزکروانے کے لئے اقدامات میں تیزی لائی جائی گی، صوبائی وزیر اوقاف

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پرناجائزقبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کے لئے ضروری قانون سازی اور موثرپالیسی وضع کی جارہی ہے ، اس سلسلہ میں اوقاف کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو نا جائز قابضین سے واگزکروانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تا کہ اوقاف کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جاسکے ۔

بدھ کو یہاں ایک محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میںاوقاف کی جائیدادوں کا تفصیلی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ، محکمہ کی و گزار کر دہ اراضی سے آمدن میں اضافے کے لیے موثر بزنس پلان تیارکیا جائے گا، اس سلسلہ میں واگزار کردہ اراضی پر سیاحوں کے لئے خوبصورت و دلکش ہوٹل ، ریزورٹس اور پارکس بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میںمحکمہ اوقاف کے 546 مزاراور 437مساجدہیں۔بادشاہی مسجد،داتادربارداتادربارہسپتال،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودہا،راولپنڈی،فیصل آباد،پاکپتن،ملتان،بہاولپور، اور ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اوقاف پنجاب کی کل 75 ہزار ایکڑ رقبہ اراضی پر محیط ہے جس میں سے 29 ہزار ایکڑسے زائدرقبہ زیر کاشت اور 45 ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ غیر کاشت شدہ ہے،اوقاف کی اراضی پر واقع 1426 رہائش گاہیں اور 6179 اراضی پر دکانیں واقع ہیں جو کہ کرائے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں