صوبوں کے مابین انسانی حقوق کے تحفظ بارے دو روزہ سیشن کا آغاز

فخر ہے کہ محکمہ انسانی حقوق پنجاب میں پہلی مرتبہ پالیسی انسانی حقوق نافذ کی جا چکی ہے ‘صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 13 نومبر 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے پنجاب اسمبلی میںمحکمہ انسانی حقو ق پنجاب اور ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے اشتراک سے دو روزہ سیشن کا آغاز ہوگیا،سیشن میں پاکستان میں موجود ہر صوبے سے اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔سیشن کا آغاز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے ہاتھوں کیا گیاجبکہ صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین، ڈیموکریسی رپورٹنگ سے جاوید احمد ملک، سیکرٹری پولیٹیکل جرمنی لورنز سٹرٹ میٹر ، انسانی حقوق کے حوالے سے معروف شخصیت اے آر رحمان،ایڈووکیٹ سروپ اعجاز کے علاوہ ہر صوبے سے محکمہ انسانی حقوق سے وابستہ متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے سیشن سے پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مزید موثر اقدامات یقینی بنائے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جرمنی لورنز نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے جرمنی کا بھرپور تعاون موجود رہے گا۔ اے آر رحمان نے پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنے وسیع تجرنے کے بنیاد پر مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ محکمہ انسانی حقوق پنجاب میں پہلی مرتبہ پالیسی انسانی حقوق نافذ کی جا چکی ہے ،جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب بقیہ تمام صوبوں سے سبقت لے جا چکا ہے تاہم تمام صوبوں کے ساتھ ملکر پاکستان بھر میں امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارے کی اولین ترجیحات میں عوام میں انسانی حقوق کی آگاہی، فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنا،کام کاج کی جگہ پر جاکر دیکھنا کہ کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی جیسے بنیادی کام شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی اور واضح پالیسی بنانے کے ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو ہرسال سکالرشپ کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیںصوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام صوبوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے اور اس کیلئے محکمہ انسانی حقوق پنجا ب کی تمام ٹیم باقاعدہ طور پر ایک فریم ورک تیار کر چکی ہے۔تقریب سے دیگر مققرین نے بھی خطاب کیا اور اس طرح کے سیشن کو تحریک انصاف کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں