عدنان بدر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ،انتظامی امور و ملازمین کی حاضری چیک کی

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اراضی ریکارڈ سنٹر رائیونڈ کا دورہ کیا اورانتظامی امور کی چیکنگ کی،انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا ، اس موقع پراے ڈی ایل آر اور ایل آر او سٹی رائیونڈ ڈیوٹی پر موجود جبکہ دیگر سٹاف ممبران ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے،انہوں نے کہا کہ غیر حاضر سٹاف کی رپورٹ مزید کارروائی کیلئے ڈی سی آفس لاہور ارسال کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں