سب انسپکٹرمحمد انوراور سینئر کلرک عدنان کی ریٹائرمنٹ کی پر وقار تقریب

ڈی آئی جی آپریشنز/سکیورٹی اشفاق خا ن و دیگر افسران نے محمد عظیم باجوہ اور عدنان کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ،تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

جمعرات 14 نومبر 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ڈی آئی جی سکیورٹی آفس لاہورمیںسب انسپکٹرمحمدانور اور سینئر کلرک عدنان جنگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی سکیورٹی ڈویژن ون خالد محمود افضل،ایس پی سکیورٹی ڈویژن تھری رانا محمد ممتاز، انسپکٹر ایڈمن مرزا عظیم اللہ، انسپکٹر محمود شاہ سمیت سکیورٹی ونگ کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز/سکیورٹی لاہور اشفاق خا ن و دیگر افسران نے دونوں افسران کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اشفاق خان نے ریٹائر ہونے والے افسران کو کامیابی سے مدت ِ ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے آپ کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ ہونے والے افسران واہلکارہمیشہ فیملی کا حصہ رہیں گے۔

سب انسپکٹر محمدانوراور سینئر کلرک عدنان بوقت ریٹائرمنٹ سکیورٹی ڈویژن میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ محمدانور نی41 سال اور سینئر کلرک عدنان جنگ نی37سال محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ریٹائرڈافسران نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اورتمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں