وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل براہِ راست سن کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں۔ عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔تھانہ کی سطح پر سائلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نویدنے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور آفس میں باقاعدگی سے ہر جمعتہ المبارک کے دن مخصوص اوقات میں کھلی کچہری کا انعقادیقینی بنایا جارہاہے۔ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں اور بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفترمیں منعقد ہونے والی کھلی کچہری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کیا۔محمد نوید شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ تھانوں میں آنے والے ہر سائل کی شکایت بلا امتیاز اور تحمل سے سنیں، قانون کے تقاضوں اور میرٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے تمام وسائل برؤے کار لارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں