لاہور،ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون تین ملزمان گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) صدر ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ہنجروال اور نواب ٹائون پولیس نے کارروائی میں تین ملزمان میں عثمان، سہیل اور اعجاز کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2 پسٹل 30 بور، بندوق 12 بور اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں