تحفظ ختم نبوت الائنس کا کشمیر پر بھارتی قبضے ومظالم کیخلاف احتجاج

ٰجمعہ پرمذمتی قراردادیں اور مظاہرے ،دنیاکشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لی: حافظ شعیب الرحمن

جمعہ 22 نومبر 2019 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) 13 جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے ،وحشیانہ مظالم اورظالمانہ کرفیو کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیاگیا۔جس کے تحت پورے ملک کی ہزاروں مساجدمیں علماء وخطباء نے کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام سے مذمتی قراردادیںپاس کرائیں ملک کی مختلف بڑی بڑی مساجدکے باہر بعد نماز جمعہ یکجہتی وآزادئ کشمیر مظاہرے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئر مین حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،پیر ولی اللہ شاہ بخاری اور سماجی رہنما محمد ریاض چودھری کی قیادت میں مرکزی جامع مسجد لبرٹی کے باہرعالمی دہشت گردبھارت کیخلاف اورتحریک آزادی کے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ کیاگیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں 100روز سے زائد دنوں میں جاری جابرانہ کرفیووحشیانہ بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر سخت احتجا ج اورمسلم امہ و مہذب دنیا کی بے حسی کی شدیدمذمت کی اورمطالبہ کیاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے ورنہ بھارتی جنگی جنون علاقے کا امن تباہ کردیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں