پی ٹی آئی نے چار ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اورننکانہ ، حافظ آباد کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:15

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے سنٹرل پنجاب کے چار ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور اضلاع ننکانہ ، حافظ آباد کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انوار الحق رامے ، لاہور خواجہ عامر رضا، ثانیہ کامران اور گوجرانوالہ سے حسنین مشتاق ، ننکانہ کے ضلعی صدور سرور شاہ ، جنرل سیکرٹری صفدر حسین ، حافظ آباد کے ضلعی صدر چوہدری مبشر عباس بھٹی ، جنرل سیکرٹری مہر رضوان محمودہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں