پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے ملاقاتیں

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:15

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیںاور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر علی امتیاز وڑائچ نے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں مخلص اور محنتی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیںتاکہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کو گراس روٹ تک فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ملاقات کرنے والوں میں سجاد رندھاوا ، مسز مسعود بھٹی، رانا عارف سمیت دیگر رہنماء و کارکنان شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں