ڈی سی لاہور دانش افضال کا اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار زون کا دورہ

اراضی ریکارڈ سنٹر میں کمپیوٹر سیکشن، ریکارڈ ملازمین کی حاضری کو چیک کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار زون کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کمپیوٹر سیکشن، ریکارڈ، ملازمین کی حاضری اور دیگر انتظامات کو چیک کیا اوراراضی ریکارڈ سنٹر میں زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمپیوٹر سیکشن میں تعینات ملازمین سے بریفنگ لی اور کام کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے خود آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا، فوری طور پر زیر التوا کیسز کو نمٹانے کی ہدایت کی اور ایل آر او عبیداللہ ملازم کی محکمانہ انکوائری اور فوری طور پر اپنے محکمے کو واپسی رپورٹ کے احکامات کئے۔انہوں نے کہا کہ ایل آر او کی انکوائری کا حکم کام میں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں