لاہور،کینٹ ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث364ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث04 گینگز کے 10ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 08 لاکھ75 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 34ملزمان کو گرفتار کر کی28پسٹلز،06 رائفلیں،01 کلا شنکوف اور درجنوںگولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی90منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 07کلوگرام سے زائدچرس اور743 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 82 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 01 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08 ملزما ن کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 25عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول،گداگری اورلائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر97 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں