ڈیموکریٹس ، رائٹرز اور ورکرز کے نمائندہ وفد کا صحافی کالونی کا دورہ

رہائشی ممبران سے ملاقات کی اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:45

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈیموکریٹس ، رائٹرز اور ورکرز نمائندہ وفد کا صحافی کالونی کا دورہ ، رہائشی ممبران سے ملاقات کی اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب کے تین گروپوں کا نمائندہ وفدجس میں زاہد شفیق طیب ، رائے حسنین طاہر ، ایثار رانا ،رانا شہزاد ، محبوب چوہدری ،یاسر ارشاد ،حافظ عمر ،وسیم فاروق ، صغیر رامے ، قیصر مغل ، طارق فہیم ، آصف جیلانی ، مدثر خان، سید بابر شاہ ،طیب رضوی، ستار چوہدری اورشیر افضل بٹ شامل تھے نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کا دورہ کیا،وفد نے کالونی کے مکینوں کی ریزیڈینس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر امجدفاروق کلو کی رہائش گاہ پر ممبران سے ملاقات کی اور ان سے کالونی کے مسائل بارے بات چیت کی، صحافی کالونی کے رہائشیوں نے وفد کو صفائی، سیوریج سسٹم ، سوئی گیس، پینے کے صاف پانی اور بجلی کی فراہمی کے مسائل بارے بتایا،اس موقع پرپریس کلب کے تینوں گروپوں نے رہائیشوں کو یقین دلایا کہ ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں ، بی بلاک میں قبضوں کے خاتمہ اور علاقہ میں پانی، بجلی، سوئی گیس ،سیوریج اورصفائی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے جلد وزیر اعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدار سے ملاقات کرکے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کروائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں