چار منظور شدہ رہائشی سکیموں میں مفادعامہ کے پلاٹ واگزار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر ا حمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیرنگرانی چار منظورشدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں کارروائی کرکے مفاد عامہ کی جگہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ان پلاٹوں کو واگزار کرو الیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران محافظ ٹائون فیز ون میں پوسٹ آفس اور ڈسپنسری کیلئے مختص پلاٹ ، ٹی اینڈ ٹی آبپارہ سوسائٹی میں مفاد عامہ کی جگہ اور پارک ‘پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوسائٹی میںکھلی جگہ اور ابدالین سوسائٹی میں رو ڈپر قائم تجاوزات ختم کرکے ان سائٹس کو واگزار کر والیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں