ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںپروگرام "صوفی رنگ " کا انعقاد

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:29

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کی زیر نگرانی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میںپروگرام ''صوفی رنگ''کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فرحت عباس، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا اسلم ،آر آئی لائنز حافظ محمد نعمان سمیت پولیس لائنز، ڈولفِن فورس،ٹریفک پولیس، اینٹی رائٹ فورس و دیگرپولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوفی رنگ میں فنکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں نے بھی صوفیانہ کلام، صوفی دھمال اور لوک گیت پیش کیے۔ منفرد نوعیت کے اس پروگرام کو تمام شرکاء نے خوب سراہا اورلطف اندوز ہوتے رہے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے کہا کہ صوفیانہ کلام اور لوگ گیت ہماری ثقافت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا صوفیانہ کلام نا مساعد حالات میں فرائض انجام دینے والی پولیس فورس میں نئی روح پھونک دیتے ہیں۔سید کرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو ذہنی طور پر توانا رکھنے کے لئے تفریحی پروگرام کا انعقاد نہایت ضروری ہے مستقبل بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں