حضورؐ کی فرما ن برداری میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہی: مفتی ابرار نعیمی

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پور امن جد جہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہی: نا ظم محا فظان ختم نبو ت

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ظم اعلی مفتی ابرار نعیمی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی فرما نبرداری میںہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، عقید ہ ختم نبوت پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائیں گے، آخری سانس تک اس عقیدہ کا تحفظ کریں گے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پور امن جد جہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ںنے کہا کہ پوری امت مسلمہ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت پر اکٹھی ہے اور اکٹھی رہے گی ،ایمان کے بنیادی عقیدوں میں عقیدہ ٴ ختم نبوت ایسا عقیدہ ہے جس کا تحفظ ہرمسلمان پر فرض ہے ۔اس پر فتن دور میں اس مقدس عقیدہ کا دفاع بے حد ضروری ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں