ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 19 جنوری 2020 16:11

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے 02 ہفتے پر محیط ''امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس کاانعقاد کیا گیا۔سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹررینک کے 20/20 افسران نے کورس میں شرکت کی ۔

پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر سکیورٹی ڈویژن کے 28 جبکہ ایلیٹ فورس کی32 کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 رائونڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کی لیڈیز سمیت 103 افسران و اہلکاروں کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔

ایس ایم جی گن ،ایم پی 5 پسٹل اور سیمی آٹومیٹک کے 5،5 رائونڈ فائر کروائے گئے۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1230 سے زائد اہلکار روانہ کئی.جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3880 اور بیرون اضلاعی 66 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 177 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی جبکہ 1035 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں