بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سیف سٹیز کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ترجمان

جمعرات 23 جنوری 2020 00:40

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سیف سٹیز کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ٹیم کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹیز کیمرے فعال کردئیے گئے ہیں اورائیر پورٹ سے ہوٹل روٹس پر نصب کیمروں نے کام کرنا شروع کردیا،ترجمان نے کہاکہ سٹیڈیم وگردونواح میں نصب تمام کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں