طلباء و اساتذہٴ کا ایوانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 23 جنوری 2020 17:58

لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور این ڈی ایف ہائی سکول سسٹم‘مین بازار‘شاہ پور کانجراہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے میاں عزیز پبلک ہائی سکول‘ سمی ٹائون‘ کنال بنک‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ غازی آباد‘طاہر فائونڈیشن سکول‘ قیصر ٹائون‘شاہدرہ‘لاہور اورڈاکٹر متین فاطمہ ہائی سکول‘ بھٹو کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد493تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں