لاہور ہائیکورٹ کا نجی سکولوں کو وصول کی گئی 5 فیصد سے زائد اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم

منگل 18 فروری 2020 20:48

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کو وصول کی گئی 5 فیصد سے زائد اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے نجی سکولوں کوفیسوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کا تحریری فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں نجی سکولوں کی جانب سے وصول اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے 2017 کے بعد نجی سکولوں کی جانب سے پانچ فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیسوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے نجی سکولوں کوفیسوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کابھی حکم دیا ہے،عدالت نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کی فیسوں میں پانچ سے 8 فیصد اضافہ کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا فیصلے میں کہا گیا کہ نجی سکول فیسوں میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رعایت کو واپس نہیں لے سکتے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھاکہ نجی سکول سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت سکولوں کو اضافی فیسیں وصول کرنے سے روکنے کاحکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں