اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 18 فروری 2020 20:50

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ،ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی قیادت میں اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث69ملزمان گرفتار کر لیے، تفصیل کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگ کی 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا جبکہ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی5 پسٹلزاورگولیاں بھی برآمدکی گئیں، اسی طرح 15 منشیات فروشوں کے قبضہ سی6کلو گرام سے زائد چرس ،110گرام ہیروئن اور61بوتلیں شراب جبکہ قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران6 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزارروپے ٹکڑی برآمد کی گئی،اسی طرح چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب10اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ون ویلنگ ، پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ، لائوڈسپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر28ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں