پنجاب انفارمیشن کمیشن سے تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم ملک، عبدالواحد اور بلال شہبازکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈیں دی گئیں

منگل 18 فروری 2020 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب انفارمیشن کمیشن سے تبدیل ہونے والے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال شہباز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ، انفارمیشن کمشنرزسعید اختر انصاری اور حسن اقبال کے علاوہ دیگر افسران اور سٹاف نے بھی شرکت کی.

تینوں کمشنر صاحبان نے تبدیل ہونے والے افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغاز میں اداروں کی مضبوطی کیلئے افسران اور اہلکاران کا کلیدی کردار ہوتا ہے جسے دونوں افسران نے احسن طریقے سے نبھایا ہی.

(جاری ہے)

تقریب میں خصوصی دعوت پر شرکت کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ عبدالواحد کی خدمات کو سراہتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ عبدالواحد نے بطور سیکشن افیسرآرٹی آئی قانون کی تیاری، منظوری، نفاذ اور کمیشن کے قیام اوراسکے مالی و انتظامی امور کو مٹانے میں کلیدی کردار ادا کیا.

احمد نعیم ملک نے کمشنرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی آئی قانون سرکاری محکموں سے بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے اور موجودہ کمشنرز نے جس طرح دن رات محنت کر کے ہزاروں سابقہ اور موجودہ درخواستیں نمٹائی ہیں ان سے کمشن ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہی. انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے اس وقت پنجاب انفارمیشن ملک بھر میں سب سے آگے نظر آتا ہے جو کامیابی سے ہزاروں شہریوں کو سرکاری محکموں سے اہم معلومات دلا چکا ہی. تقریب کے آخر میں تینوں افسران کو یادگاری شیلڈیں دی گئیں-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں