راولپنڈی، منشیات فروشی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

منگل 18 فروری 2020 23:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے منشیات فروشی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے ، ملزم محمد اسرار کے خلاف گوجرخان پولیس نے منشیات کا مقدمہ درج کیا ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی، عدالت عالیہ نے درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد ضمانت منظور کرلیا ور ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں